اسلام آباد( آن لائن)جماعت اسلامی کی پاناما پیپرز میں 436 پاکستانیوں کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر جسٹس طارق مسعود نے استفسار کیا آپ کو 7 سال بعد یاد آیا کہ عوامی مفاد کا معاملہ ہے؟اس وقت کیا مقصد ایک ہی فیملی کیخلاف پاناما کیس چلانا تھا؟
نجی ٹی وی چینل دنیا نویز کے مطابق سپریم کورٹ میں جماعت اسلامی کی پاناما پیپرز میں 436 پاکستانیوں کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جماعت اسلامی کے وکیل نے پاناما کیس کیلئے جوڈیشل کمیشن کی استدعاکردی۔
جسٹس طارق مسعود نے استفسار کیا آپ کو 7 سال بعد یاد آیا کہ عوامی مفاد کا معاملہ ہے؟اس وقت کیا مقصد ایک ہی فیملی کیخلاف پاناما کیس چلانا تھا؟وہ بھی پاناما کا معاملہ تھا، یہ بھی پاناما کا معاملہ ہے،اس وقت عدالت کے سامنے کیوں نہیں کہا یہ سب لوگوں کامعاملہ ہے؟