جلاؤ گھیراؤ کیس، یاسمین راشد سمیت 34 ملزمان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کر دی گئی

لاہور ( آن لائن) پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد سمیت 34 ملزمان کی بعد از گرفتاری کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں بعد از گرفتاری درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے یاسمین راشد سمیت 34 ملزمان کی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کیس کا ریکارڈ اسلام آباد میں ہے، سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ عدالت آج مقدمہ میں تاریخ دے دے۔

فاضل جج نے کیس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں