اسلام آباد( آن لائن)چیئرمین نیب کی پی اے سی طلبی کیخلاف نیب کی متفرق درخواست 21 جون کو سماعت کیلئے مقررکر دی گئی ۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں قائم مقام چیئرمین نیب کی چیئرمین پی اے سی کی طرف سے طلبی کو چیلنج کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی،
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ 21 جون کو کچھ اور کیسز بھی سماعت کیلئے مقرر ہیں ،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ 21 جون کو ملازمین کی بحالی، تنزلی کے کیسز ہیں، ہماری درخواست کو الگ سنا جائے،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ آپ کی درخواست کو 21 جون کو الگ سن لیں گے ۔
عدالت نے نیب کی جلد سماعت کی متفرق درخواست21 جون کو سماعت کیلئے مقررکردی ،چیف جسٹس نے رجسٹرار آفس کو نیب درخواست21 جون کو مقرر کرنے کی ہدایت کردی،چیف جسٹس عامر فاروق نے نیب درخواست پر احکامات جاری کئے ،عدالت نے نیب درخواست کو 21 جون کومقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔