ویگو ڈالے میں سی آئی اے پولیس اہلکار متعارف کرانے والے کو روکا گیا تو رعب جھاڑنے لگا، کاغذات چیک کئے تو معاملہ کچھ اور ہی نکلا

لاہور ( آن لائن)  ویگو ڈالےمیں سوارخود کو سی آئی اے پولیس کا اہلکار ظاہر کرنیوالے کے کاغذات چیک کئے تو نوسر بازنکلا، گرفتار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڈل ٹاؤن کچہری کے قریب ٹریفجک وارڈن نے ون وے کی خلاف ورزی پر ویگو ڈالے کو روکا، ڈرائیور نے خود کو سی آئی اے ملازم متعارف کراتے ہوئے رعب جھاڑنے کی کوشش کی، مشکوک حرکات و سکنات پر جانچ پڑتال کے بعد ملزم جعلی اہلکار نکلا۔

پولیس نے شہباز نامی ڈرائیور کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ ملزم کی گاڑی سے اسلحہ ، پسٹل اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں