مردان ( آن لائن) مردان میں سانحہ 9 مئی واقعات سے متعلق ایک اور انکشاف سامنے آ گیا، شرپسند شیر بہادر مہمند ساتھیوں کو کینٹ میں حملے، فائر کی صورت میں آرمی کو نشان عبرت بنانے کا کہتا رہا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر عاطف خان کا پرلیٹیکل سیکرٹری شیر بہادر مہمند شرپسندوں کو پنجاب رجمنٹ سنٹر لے کر گیا، شرپسند راستے میں حملہ آوروں کو حوصلہ دیتا رہا جو جلاؤ گھیراؤ میں ملوث تھے۔ ملزم حملہ آوروں کو کینٹ کے اندر جانے کے احکامات دیتا رہا اور فائر کی صورت میں آرمی کو نشان عبرت بنانے کا کہتا رہا۔
گذشتہ روز بھی ایک شرپسند نے سنگین انکشاف و اعتراف کیا تھا کہ کورکمانڈر ہاؤس پر کس طرح حملہ کیا، منصوبہ کہاں بنا، کس نے بنایا اور کون کون سے رہنما منصوبہ بندی میں شامل تھے۔