کشمیر پریمیر لیگ میں باغ سٹالینز کے کھلاڑی راجہ شہزاد کے گھر کا راستہ مافیا نے بند کر دیا

لندن (مجتبیٰ علی شاہ ) برطانیہ میں مقیم ، کشمیر پریمیر لیگ میں باغ سٹالینز کے سٹار کھلاڑی راجہ شہزاد کے گھر کا راستہ پچھلے ایک ماہ سے بدمعاشی کے ذریعے مافیا نے بند کر دیا ۔

صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے راجہ شہزاد نے  کہا کہ پرویز اور فاروق نامی شخص نے ہمارے گھر کےراستے کو بند کیا ہوا ہے ، میری فیملی پچھلے دس روز سے گھر چھوڑ کر کسی دوسرے کے گھر میں رہ رہی ہے، گاڑی تو دور ہم لوگ پیدل بھی گھر نہیں جا سکتے ، ہر طرح سے کوشش کی کہ ہمارا راستہ کھولا جائے مگر ہمیں راستہ بند کرکہ ڈریا دھمکایا جا رہا ہے ،  جہاں سے ہم نے راستہ بنایا ہے وہ ہماری ملکیتی شاملات ہے اور میرے بڑے بھائی کے نام ہے، کیس عدالت میں چل رہا ہے  اور امید کرتا ہوں کہ عدالت ہمارے حق میں ہی فیصلہ دے گی ۔

ان کاکہناتھاکہ ہماری کسی سے کوئی جنگ  نہیں  مگر کچھ لوگوں کو ہماری مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی،  ہم جیسے کرکٹرز کے ساتھ یسا رویہ ہو رہا ہے تو عام آدمی  کیساتھ ہونے والے سلوک کا اندازہ کیا جاسکتاہے ، میری فیملی اس وقت غیر محفوظ ہے ،ہم لوگ برطانیہ میں ہیں مگر ہمارے آباؤ اجداد کی ملکیتی زمین سے ہمیں راستہ نہیں  دیا جا رہا ،  امید کرتا ہوں کہ ہمارے ضلعی انتظامیہ اور تحصیل انتظامیہ اس کا نوٹس لے گی اور ہمارا راستہ ہمیں واگزار کروا کر دیا جائے گا اور ہمارے راستے میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو اعلی حکام دور کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں