جہانگیر ترین کی ” استحکام پاکستان پارٹی“ پرچم کا ڈیزائن فائنل 

لاہور(آن لائن)سینئر سیاستدان جہانگیرترین کی ” استحکام پاکستان پارٹی“پرچم کا ڈیزائن فائنل کرلیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کا پرچم تین رنگوں پر مشتمل ہے ،آئی پی پی کاپرچم سبز، سفید اورسرخ رنگ پرمشتمل ہے،استحکام پاکستان پارٹی کے پرچم میں چاند ،ستارہ بھی واضح ہے ۔

استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین آج پارٹی پرچم اور لوگو کی رونمائی کرینگے اور پارٹی کی آئندہ کی ترجیحات کا بھی اعلان کریں گے،پارٹی کے انتخابی منشور کو بھی جلد حتمی شکل دیدی جائےگی،جس کیلئے اسحاق خاکوانی، علیم خان اور دیگر پر مشتمل ورکنگ گروپ کام کررہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں