نسیم شاہ نے سکول کے زمانے میں نالائق طالب علم ہونے کا اعتراف کرلیا

(آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ زمانہ طالبعلمی میں نالائق بچے تھے۔

گزشتہ روز سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام سٹوری پر مداحوں کے سوالات کا ایک سیشن رکھا جس میں انکے فالورز کی جانب سے متعدد مزاحیہ اور دلچسپ سوالات کیے گئے۔فاسٹ باولر نے مداحوں کے سوالات کو جواب بھی دیا، جس میں ایک صارف نے سوال کیا کہ سکول کے زمانے آپ کیسے طالبعلم تھے جس پر نسیم شاہ نے جواب دیا کہ نالائق تھا جبکہ ایک شرارتی ایموجی بھی شیئر کردیا۔

 ایک مداح نے نسیم شاہ سے پوچھا کہ کیا آپ بی ٹی ایس، کے پاپ گروپ (کورین میوزک بینڈ) کو جانتے ہیں؟، جس پر نسیم شاہ نے جواب میں لکھا کہ ویسے تو مجھے علم نہیں، کہیں یہ بیک ٹو سکول تو نہیں؟ کیا میں صحیح ہوں؟۔فاسٹ باولر کے جوابات سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہے ہیں جبکہ مداح انکے جوابات کو لاعلمی اور معصومیت قرار دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں