“امریکی حکومت کے پاس خلائی مخلوق کی گاڑیاں موجود ہیں” سابق انٹیلی جنس اہلکار نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

واشنگٹن ( آن لائن) ایک سابق انٹیلی جنس اہلکار سے وسل بلوور بننے والے شخص  نے دعویٰ کیا  ہے کہ امریکی حکومت کے پاس ‘ مکمل برقرار اور جزوی طور پر برقرار’  خلائی مخلوق کی گاڑیاں موجود  ہیں۔

دی گارڈین نے ویب سائٹ ‘دی ڈیبریف’ کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ ڈیوڈ گرش نامی اس اہلکار ،  جس نے امریکی محکمہ دفاع کے ایک ادارے کے اندر نامعلوم غیر واضح مظاہر (یو اے پی) کے تجزیے کی قیادت کی، الزام لگایا کہ امریکہ کے پاس خلائی مخلوق کی بنائی ہوئی چیزیں موجود ہیں اور انہیں عوام سے خفیہ رکھا جا رہا ہے۔

 گرش نے نیوز نیشن کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ ”یہ خلائی مخلوق کی گاڑیوں سے ٹیکنالوجی نکال رہے ہیں،  اگر آپ چاہیں تو اسے خلائی جہاز کہہ لیں،  یہ وہ گاڑیاں ہیں جو یا تو لینڈ کر چکی ہیں یا گر کر تباہ ہو گئی ہیں”۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب انہوں نے گاڑیوں کے بارے میں خفیہ معلومات کانگریس کو دیں تو انہیں سرکاری اہلکاروں کی طرف سے جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکی انٹیلی جنس میں 14 سالہ کیریئر کے بعد اپریل 2023 میں انہوں نے ملازمت  چھوڑ دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں