دبئی (آن لائن) گلوبل پاور سٹی انڈیکس کے مطابق دبئی کو دنیا کا صاف ترین اور محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ یہی ثابت کرنے کیلئے ایمن ال یمان نامی ایک کونٹینٹ کریئٹر کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔
اس شخص نے اپنی سفید رولز رائس کلینن کو ایک مصروف شاہراہ کے قریب سڑک کے کنارے کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آدمی کار کی چابیاں سپرٹ آف ایکسٹیسی میسکوٹ کے پاس رکھتا ہے۔ وہ اپنی کار کو دن کے وقت چھوڑ کر جاتا ہے اور شام کو واپس آتا ہے۔ حیران کن طور پر جب وہ واپس آیا تو اس کی مہنگی ترین کار نہ صرف اپنی جگہ پر موجود تھی بلکہ اس کی چابیاں بھی ٹھیک اسی جگہ رکھی تھیں جہاں وہ چھوڑ کر گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک صارف نے تبصرہ کیا، ‘ہندوستان میں ہوتے تو آپ کو اپنی کار OLX پر ملتی۔’
ایک اور صارف نے لکھا، ‘اگلی بار کیمرہ مین کو ان اوقات کو ریکارڈ کرنے کی اجازت دیں جب آپ دور تھے، یقین کریں کوئی اس چابی کو اٹھا کر پولیس کو کال کرے گا۔ دبئی کی سیکیورٹی کیسی ہے، کوئی بھی چوری نہیں کرے گا، لیکن وہ پولیس کو الرٹ کریں گے۔