لاہور ( آن لائن) بہاولپور سے اہم شخصیات نے جہانگیر ترین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سینئر سیاستدان جہانگیر ترین سے بہاول پور سے سجاد بخاری، تحسین گردیزی اور جہانزیب وارن نے ملاقات کی، تینوں رہنماؤں نے تحریک انصاف چھوڑ کر جہانگیر ترین کی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
جہانگیر ترین نے نئی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں کو خوش آمدید کہا۔