راولپنڈی سے پشاور جانیوالی ٹرین کے پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی سے پشاور جانیوالی ٹرین کے پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی، مسافر محفوظ رہے۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق پشاور کیلئے عازم سفر رحمان بابا ایکسپریس کے پاور پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی، ریلوے عملے نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاور پلانٹ کو باقی بوگیوں سے علیحدہ کر دیا جس سے آگ مزید بوگیوں تک پھیلنے سے بچ گئی تاہم اس کوشش کے دوران پاور پلانٹ کے ساتھ والی بوگی متاثر ہوئی۔

اطلاع ملنے پر ریلوے عملہ پہنچا جس کی مدد سے پاور پلانٹ کو لگی آگ بجھا دی گئی اور اسے سنگجانی منتقل کر دیا گیا۔ ٹرین کو دوسرے پاور پلانٹ سے منسلک کرنے کے بعد روانہ کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں