لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا

لاہور ( آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے سے لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو روک دیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے پولیس کو بشریٰ بی بی کو 13 جون تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

فاضل عدالت نے آئی جی اسلام آباد کی دستخط شدہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا، پنجاب پولیس، ایف آئی اے اور انیٹی کرپشن نے رپورٹس جمع کروا دیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل جاوید اعوان نے اسلام آباد پولیس کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں