کراچی ( آن لائن) سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفیکیشن میں تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عید سے قبل ہی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائیں، نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی 23 جون تک کردی جائیگی، تنخواہوں کے علاوہ ریٹائرڈ ملازمین کو پینشنز کی ادائیگی بھی عید سے قبل ہی کردی جائیگی۔