پاکستان کا مجموعی قرضہ 58ٹریلین روپے سے تجاوز کر گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کا مجموعی قرضہ 58ٹریلین روپے سے تجاوز کر گیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق سالانہ بنیاد پر گزشتہ سال اپریل کی نسبت رواں سال اپریل میں پاکستان کے قرضے میں 34.1فیصد (14.984ٹریلین روپے)اضافہ ہوا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اس اضافے کے ساتھ اپریل 2023ءمیں پاکستان کا مجموعی قرض 58.599ٹریلین روپے ہو گیا جو اپریل 2022ءمیں 43.705ٹریلین روپے تھا۔ 

اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے ملکی قرضے میں اس عرصے کے دوران 26.4فیصد اضافہ ہوا اور وہ 28.914 ٹریلین روپے سے بڑھ کر 36.549ٹریلین روپے ہو گیا۔مجموعی ملکی قرض میں سے طویل مدتی پبلک قرض 23.301ٹریلین روپے سے بڑھ کر 29.195ٹریلین روپے ہو گیاجبکہ قلیل مدتی قرض 5.578ٹریلین روپے سے بڑھ کر 7.215ٹریلین روپے ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں