عمران خان پاکستان پر معاشی و دفاعی پابندیاں لگوانا چاہتے ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد ( آن لائن) وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہے عمران خان پاکستان پر معاشی اور دفاعی پابندیاں لگوانا چاہتے ہیں۔ 

اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سربراہ پی ٹی آئی نے 9 مئی کو اندرون ملک بغاوت کی کوشش کی جس کی ناکامی کے بعد اب وہ بیرون ملک پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں جس کا مقصد پاکستان پر پابندیاں لگوانا ہے، عمران خان اپنے حمایتیوں اور لابنگ فرمز کے ذریعے امریکہ اور دنیا کے دیگر ممالک کو قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ بیرونی طاقتوں کے ساتھ مل کر نئی بغاوت کی کوشش ہے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں