سندھ ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات ،روسٹر جاری کر دیا گیا

کراچی( آن لائن)سندھ ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات پر عدالتی روسٹر جاری کردیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چھٹیوں میں 2 ، دو رکنی بنچ اور8 سنگل رکنی بنچ کام جاری رکھیں گے ،جسٹس جنید غفار اور جسٹس ارباب علی پر مشتمل بنچ کرمنل اور نیب سے متعلق سماعت کرے گا،جسٹس جنید غفار اور رجسٹس ارباب علی بنچ ضمانتوں سے متعلق فوری کیسز کی سماعت کرے گا۔

جسٹس یوسف علی سعید اور جسٹس عبدالرحمان بنچ آئینی درخواستوں کی سماعت کرے گا،جسٹس یوسف علی سعید اور جسٹس عبدالرحمان ایم پی او، سول معاملات کیسز کی سماعت بھی کریں گے ،جسٹس ندیم اختر،جسٹس ظفر احمد، جسٹس کوثر سلطانہ سنگل بنچ میں کیسز کی سماعت کریں گے، جسٹس ارشاد علی شاہ، جسٹس عرفان سعادت خان سنگل بنچ میں اہم کیسز کی سماعت کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں