اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ نے تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 10 جون تک توسیع کردی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں اسد عمر کے خلاف تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع کے کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں اسد عمر پیش ہوئے ،بابراعوان کے ملک سے باہر ہونے کے باعث ایسوسی ایٹ وکیل سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے۔