سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجرل ایکٹ کیخلاف آخری سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا

اسلام آباد( آن لائن)سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجرل ایکٹ کیخلاف آخری سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حکمنامہ میں کہا گیاہے کہ عدالتی کارروائی کے آغاز پر اٹارنی جنرل نے نئے قانون کا ذکر کیا،اٹارنی جنرل نے نئے قانون کے بعد ہدایات کیلئے وقت مانگا،اٹارنی جنرل کی استدعا پر سماعت ملتوی کی جاتی ہے،عدالت نے کہاکہ پریکٹس اینڈپروسیجرل ایکٹ کیس کی آئندہ سماعت8 جون کو ہو گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں