موغا دیشو ( آن لائن) شدت پسند تنظیم الشباب نے صومالیہ میں تعینات یوگنڈا کے 54 فوجی اہلکاروں کو قتل کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ کے دارالخلافہ موغادیشو کے قریب بولاماریر میں افریقن یونین کے امن دستوں کی رہائشی کیمپ پر شدت پسند جہادی تنظیم الشباب نے حملہ کرکے یوگنڈا کے 54 فوجی اہلکاروں کو قتل کردیا
یو گنڈا کے صدر مسووینی کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد عالمی دہشتگرد تنظیم القائدہ سے منسلک شدت پسند جہادی تنظیم الشباب نے کیمپ پر قبضہ کر لیا تھا تاہم یوگنڈا کے فوجیوں نے کیمپ کا قبضہ دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔