سفارش کے ذریعے حج ڈیوٹیاں لگوانے والے پولیس اہلکار بڑی مشکل میں پھنس گئے

اسلام آباد (\ آن لائن) سفارش کے ذریعے حج ڈیوٹیاں لگوانے والے اسلام آباد پولیس کے 16 اہلکاروں اور افسران کے نام واچ لسٹ میں شامل کر دیئے گئے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق  اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایف آئی اے کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے،فہرست میں شامل پولیس افسران اور اہلکاروں کو آپریشنل ڈیوٹیز سے ہٹا دیا گیا ہے، مذکورہ پولیس حکام قرعہ اندازی کے بجائے سفارش پر حج ڈیوٹی کے لیے اپنا نام ڈالوتے تھے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے 16 افسران اور اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں