بین سٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی

لندن( آن لائن) انگلش ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی۔ بین سٹوکس نے بیٹنگ، باولنگ اور وکٹ کیپنگ کیے بغیر ٹیسٹ میچ جیتنے والے واحد کپتان کا منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔ گزشتہ روز آئرلینڈ کے خلاف لارڈز میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے 10 وکٹوں سے باآسانی کامیابی حاصل کی۔ پہلی اننگز میں آئرلینڈ کی ٹیم 172 رنز پر آل آٹ ہو گئی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم نے بہتر کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے 524 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ دوسری اننگز میں آئرلینڈ کی ٹیم کچھ بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے خسارہ ختم کرنے میں کامیاب تو رہی لیکن انگلینڈ کو صرف 11 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 4 گیندوں پر ہی پورا کر لیا۔ انگلیند کے اولی پاپ کو 205 رنز کی شاندار اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں