بے نظیر بھٹو شہید کی 70 ویں سالگرہ جوش و خروش سے منانے کا فیصلہ

لاہور ( آن لائن) پیپلزپارٹی کی قیادت نے بے نظیر بھٹو شہید کی 70 ویں سالگرہ جوش و خروش سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی لاہور کے صدر اسلم گل نے اہم علاقوں لبرٹی، موچی دروازہ اور ناصر باغ سمیت علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر پارٹی رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی۔ پیپلز پارٹی نے شہر میں بڑے عوامی جلسے کا بھی فیصلہ کیا ہے، شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ جلسے کیلئے مناسب مقام کے تعین کیلئے کیا گیا، جلسے کی تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ان دنوں لاہور میں موجود ہیں اور پارٹی کی تشکیلِ نو سمیت سیاسی سرگرمیوں میں پوری طرح متحرک نظر آ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں