لاہور (آن لائن ) انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں زمان خان کی شاندار باؤلنگ نے ڈاربی شائر کی فتح کا سفر آسان بنادیا۔ انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں زمان خان کی باؤلنگ میں مسلسل نکھار آتا جارہا ہے،پاکستانی پیسر نے عمدہ کارکردگی سے ڈاربی شائر کو برمنگھم پر فتح دلادی۔انھوں نے حریف کپتان معین خان کو 16 رنزپر میدان بدر کیا،ایڈ برنارڈ کو 27پر پویلین بھیجا،ایک شاندار یارکر پر جیک لینٹوٹ(5)کو بولڈ کیا، زمان خان نے 34رنز کے بدلے میں 3 وکٹیں اڑاکر برمنگھم کو 9وکٹ پر 157تک محدود کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس سے قبل ڈاربی شائر نے 4وکٹ پر 174رنز کا مجموعہ حاصل کیا، اس میں وائن میڈسن کے 71رنز شامل تھے،حیدر علی کی روٹھی فارم بھی واپس آگئی، انہوں نے 32رنز سکور کیے۔ اس سے قبل 4اننگز میں پاکستانی بیٹر نے 22رنزسکور کیے تھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments