کال سنٹر میں کام کرنے والے 7 لڑکے اور لڑکیاں غائب، پولیس ڈھونڈنے گئی تو ایسا انکشاف ہوا کہ پیروں تلے زمین نکل گئی

میکسیکو سٹی (آن لائن)  گزشتہ ہفتے لاپتہ ہونے والے 7 نوجوانوں کی تلاش کے دوران مغربی میکسیکو کی ریاست جالیسکو میں ایک کھائی سے انسانی اعضاء سے بھرے ہوئے  کم از کم 45 بیگ ملے ہیں۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ریاستی پراسیکیوٹر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ‘ 45  بیگ نکالے گئے ہیں جن میں  مرد اور عورتوں  دونوں ہی کی باقیات  ہیں۔ یہ لرزہ خیز دریافت  بڑے صنعتی مرکز گواڈالاجارا کے مضافاتی علاقے زاپوپن کی میونسپلٹی میں 40 میٹر (120 فٹ) کھائی کے نیچے سے کی گئی۔

حکام نے 2 خواتین اور 5 مردوں کی تلاش شروع کی تھی، جن کی عمریں تقریباً 30 سال تھیں۔ ان ساتوں افراد کے  20 مئی سے لاپتہ ہونے کی اطلاع تھی۔ لاپتہ افراد کی رپورٹس مختلف دنوں میں الگ الگ بنائی گئی تھیں، لیکن تفتیش کاروں نے پایا کہ وہ سب ایک ہی کال سینٹر میں کام کرتے تھے۔کال سینٹر اسی علاقے میں تھا جہاں سے انسانی باقیات دریافت ہوئی تھیں۔ فرانزک ماہرین نے ابھی تک متاثرین کی تعداد اور ان کی شناخت کا تعین نہیں کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں