سپریم کورٹ نے 29 مئی کی سماعت کا تحریر ی حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (آن لائن ) سپریم کورٹ نے 29 مئی کی سماعت کا تحریر ی حکم جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے حکمنامے میں کہاہے کہ اٹارنی جنرل نے بتایا صدر نے 184تھری سے متلعق قانون پر دستخط کر دیئے ہیں، اٹارنی جنرل کے مطابق موجودہ کیس بھی 184 تھری کے تحت ہی دائر ہو تھا ، نئے قانون کا اطلاق موجودہ کیس پر بھی ہوتاہے ۔ اٹارنی جنرل نئے قانون کی کاپیاں تمام فریقین کو فراہم کریں ،فریقین مناسب سمجھیں تو آئندہ سماعت پر دلائل دیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں