عمران خان کا ساتھ نہ چھوڑنے والے سابق صوبائی وزیر کے گھر پولیس کا چھاپہ

 پشاور (آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ساتھ نہ چھوڑنے والے سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا تاہم وہ ہاتھ نہ آئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق تیمور جھگڑا پولیس کو انسداد دہشت گردی کے مقدمے میں مطلوب ہیں۔ پولیس نے گھر میں کارروائی کی تاہم وہ گھر پر موجود ہی نہیں تھے جس کے سبب پولیس حراست میں لینے میں ناکام رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں