ممبئی (ویب ڈیسک) شادی سے قبل فوٹوشوٹ کا رواج اب بہت نمایاں ہے اور اس حوالے سے نت نئی تصاویر دیکھنے کو ملتی ہیں، کبھی دولہا دلہن خوبصورت مقامات پر فوٹوشوٹ کرواتے ہیں، کبھی ساحل سمندر پر۔
بھارت میں ایسے ہی ایک فوٹو شوٹ میں دولہا دلہن نے سانپ کے ساتھ تصاویر بنوا کر سب کو حیران کر دیا۔ٹوئٹر صارف وویک نے اس انوکھے شادی کے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں، یہ تصاویر ایک کہانی کی صورت میں بنوائی گئی ہیں کہ خاتون اپنے گھر کے آنگن میں ہے اور اسے سانپ نظر آتا ہے۔
وہ سنپیرے کو فون کر کے بلاتی ہے، سنپیرا آ کر سانپ پکڑتا ہے لیکن بعد ازاں خاتون اور سنپیرا ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔آخری تصویر میں دولہا دلہن ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے جا رہے ہیں اور ان کے عقب میں سانپ بیٹھا ہوا ہے۔