لاہور ( آن لائن) تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی رائے اسلم کھرل نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رہنما نے 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کی، انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی پرتشدد سیاست پر یقین نہیں رکھتا، جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کے ساتھ نہیں چل سکتا، تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔
اس سے قبل تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے احتشام جاوید اکبر نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، ملکی بقا کیلئے ہمیں ایک قوم بن کر کام کرنا ہو گا۔