اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے ایک ہزار ایک سو ارب کا ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سیلاب متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے 359 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیا ہے، توانائی کے 101 منصوبوں کیلئے 102 ارب کا ترقیاتی بجٹ جبکہ جام شورو میں 600 میگا واٹ کے 2 کول پراجیکٹس کیلئے 12 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
دستاویزات کے مطابق سکھی کناری پاور پراجیکٹ کیلئے 12.5 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص ہو گا، پانی کے 82 منصوبوں کیلئے 167 ارب کا ترقیاتی بجٹ ہو گا۔صحت کی 138 سکیموں کیلئے 20 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے 152 منصوبوں کیلئے 45 ارب کے ترقیاتی بجٹ کی تجویز دی گئی ہے۔