فواد چوہدری عدالت پیش نہ ہوئے، جج نے عبوری ضمانت کی درخواست پر کیا اقدام اٹھایا؟

 لاہور ( آن لائن) تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری 2 مقدمات میں آج پیش نہ ہوئے، ایک مقدمے میں جج نے عبوری ضمانت کو انتظار میں رکھ لیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف 2 کیسز میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی تاہم وہ پیش نہ ہوئے۔ ان کے وکیل نے عبوری ضمانت میں ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی۔

دوسرے مقدمے میں جج نے عبوری ضمانت کو انتظار میں رکھ لیا، فواد چوہدری کے دونوں عبوری ضمانتوں کی درخواستیں 2 مختلف ججوں کے پاس زیر سماعت ہیں۔ سابق پی ٹی آئی رہنما نے لاہور کے تھانہ سرور روڈ اور ریس کورس میں درج مقدمات میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں