جہانگیر ترین سیاسی ہلچل مچانے کو تیار، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بھی آج ملاقات کریں گے

 لاہور ( آن لائن) سینئر سیاست دان جہانگیر ترین کی سیاسی ہلچل مچانے  کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں،  نئی پارٹی کی تشکیل کے اعلان پر مشاورت  کیلئے اجلاس بلا لیا، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس بھی آج ان سے ملاقات کریں گے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جہانگیر ترین نے بدلتی سیاسی صورت حال میں مشاورت کیلئے قریبی ساتھیوں کو لاہور بلا لیا جس میں نئی سیاسی جماعت میں سندھ ، بلوچستان اور پنجاب سے مزید شخصیات شامل کرنے پر اعتماد میں لیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کے معاملات فائنل مراحل میں داخل ہو گئے ہیں، اس کے قیام کے اعلان کی نئی تاریخ کیا ہو گی، آج ہونے والے اجلاس میں اس پر بھی مشاورت ہو گی۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس بھی آج جہانگیر ترین سے ملاقات کریں گے جس کے دوران ان کا بھی اس نئی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں