سیاسی گرفتاریاں دینے والوں سے دہشتگردوں والا سلوک کیا جارہاہے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کاکہنا ہے کہ جیل بھر وتحریک کے تحت گرفتاریاں دینے والوں کے ساتھ دہشتگردوں والا سلوک کیا جا رہا ہے ۔ 

ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے کسی رہنما کو اٹک بھیجا جا رہا ہے تو کسی کو لیہ ، یہ لوگ اس طرح کے اقدامات کرکے سمجھتے ہیں کہ ہمیں ڈرا لیں گے لیکن اب عوام ڈرنے والے نہیں ہیں، پشاور میں عوام کا رش دیکھ کر ثابت ہوتا ہے کہ خوف کا بت ٹوٹ چکا ہے ، آپ جتنا ظلم کریں گے ، لوگوں کا عزم اتنا ہی مضبوط ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت صرف اور صرف تحریک انصاف کے خلاف کام کررہی ہے ، ہماری جانب سے الیکشن کمیشن کو 22افسران کے نام بھیجے گئے تھے اور درخواست کی گئی تھی کہ انہیں پنجاب میں تعینات نہ کیا جائے لیکن ان تمام افسران کو پنجاب میں تعینات کردیا گیا ہے ، الیکشن کمیشن پی ڈی ایم اتحاد کا حصہ بن چکی ہے ۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ن لیگ انتخابات سے بھاگنے کے لیے عدلیہ پر دباﺅ ڈال رہی ہے ، یہ لوگ جانتے ہیں کہ جب بھی انتخابات ہوں گے عوام انہیں مکمل طور پر مسترد کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے ماضی میں بھی عدلیہ پر دباﺅ ڈالا جاتا رہا ہے ، شہباز شریف ٹیلی فون کرکے اپنی مرضی کے فیصلے لکھواتے تھے ، یہ لوگ چاہتے ہیں کہ آج بھی عدلیہ اسی طرح کام کرے ۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں