شیخ رشید کے گھر پر چھاپہ، آئی جی ، ایس ایس پی اسلام آباد اور ایس ایچ او کوہسار سے جواب طلب 

اسلام آباد( آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادنے شیخ رشید کے گھر پر چھاپے پر 9 جون کو آئی جی اسلام آباد، ایس ایس پی اسلام آباد اور ایس ایچ او کوہسار سے جواب طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے گھرپرپولیس چھاپے کا معاملے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں 22 اے کی درخواست دائر کردی گئی،درخواست میں آئی جی اسلام آباد، ایس ایس پی اسلام آباد اور ایس ایچ او کوہسار کو فریق بنایا،ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرزاق پیش ہوئے۔

وکیل سردار عبدالرزاق نے کہاکہ 31 مئی کی رات3 بجے شیخ رشید کے گھر چھاپہ مارا گیا،پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، وکیل درخواست گزار نے مزید کہاکہ شیخ رشید نے آئی جی اور ایس ایس پی کو درخواست دی لیکن کوئی عمل نہ ہوا،عدالت نے 9 جون کو آئی جی اسلام آباد، ایس ایس پی اسلام آباد اور ایس ایچ او کوہسار سے جواب طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں