سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرنیوالے ہوشیار، پولیس نے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا مگر کیا؟

لاہور ( آن لائن) سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرنیوالے ہوشیار ہو جائیں، پولیس نے اعلی افسران کیخلاف نازیبا پوسٹس پر ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے سوشل میڈیا پر شر انگیزی کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لاہور پولیس افسران سے متعلق نازیبا اور غیر اخلاقی پوسٹس وائرل ہونے لگی ہیں۔ نامعلوم اور جعلی ناموں سے آپریٹ اکاونٹس ٹریکنگ پر لگا دیئے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ نازیبا پوسٹ لگانے والوں کے آئی پی ایڈریس ٹریکنگ کیلئے ایف آئی اے سے رابطہ کر لیا۔ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر چیک لگانے کیلئے سائبر سکیورٹی ایکسپرٹس سرگرم عمل ہیں۔ بیرون ملک سے آپریٹ ہونے والے اکاؤنٹس بلاک کر دیئے جائیں گے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں