نئی دہلی( آن لائن)بھارت میں لائیو شو کے دوران گلوکارہ کو گولی لگ گئی، ڈاکٹرز نے گلوکارہ کی حالت خطرے سے باہرقرار دے دی۔بھارتی ریاست بہار میں ایک ثقافتی پروگرام کے دوران پرفارم کرتے ہوئے وہاں موجود لوگوں کی جانب سے خوشی میں کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں بھوجپوری لوک گلوکارہ نیشا اپادھیے گولی لگنے سے زخمی ہوگئیں۔واقعے کے بعد انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق ان کی ٹانگ میں گولی لگی ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments