ایف بی آر 621 ارب روپے ریونیو کا مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکا 

اسلام آباد ( آن لائن )فیڈرل بیورو آف ریونیو 621 ارب روپے ریونیو کا مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے ، ہدف کے مقابلے میں 572 ارب روپے کی خالص محصولات اکھٹے کیئے ہیں۔

ایف بی آرکی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ ہدف سے 49 ارب روپے کم اکھٹے کیئے گئے ، ایف بی آر نے مئی 2023 میں 605 ارب روپے کا مجموعی ریونیو اکھٹا کر لیا ، مئی 2023 کے دوران 33 ارب روپے کے ری فنڈ ز جاری کیئے گئے ، ڈومیسٹک انکم ٹیکس کی مد میں 205 ارب روپے جمع کیئے گئے ،ڈومیسٹک سیلز ٹیکس کی مد میں تقریبا 100 ارب روپے جمع کیئے گئے ،فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں تقریبا 41 ارب روپے اکھٹے کیئے گئے ،ڈومیسٹک ٹیکسز کی مد میں مجموعی طور پر 44 فیصد اضافی محصول اکھٹا کیا گیا ،مئی 2022 کے مقابلے میں مئی 2023 میں درآمدات میں 37 فیصد کمی ہوئی ،کسٹمز ڈیوٹیز کی مد میں 18 فیصد اور درآمدی ٹیکس کی وصولی میں 11 فیصد کمی ہوئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں