پرویز الہٰی کو کیسے پکڑا گیا اور آخر اتنے دنوں بعد کیسے ہاتھ آئے؟ نگران وزیر اطلاعات نے ساری کہانی سنادی

لاہور (آن لائن) نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی چھپنے کے ماہر ہیں لیکن آج فرار ہوتے ہوئے پکڑے گئے۔ وہ  گھر سے نکل کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، ان کی گاڑی بلٹ پروف تھی اور وہ دروازہ نہیں کھول رہے تھے، انہوں نے آج بھی گرفتاری کے خلاف مزاحمت کی، وہ نکلنے کی کوشش میں پکڑے گئے ہیں، اگر نہ نکلتے تو شاید اور کچھ دن نہ پکڑے جاتے۔

عامر میر کا کہنا تھا کہ پہلی کوشش کی گئی تو بڑی بدمزگی ہوگئی تھی ، اندر سے پٹرول بم پھینکے گئے، پولیس اندر گئی تو گملے توڑ کر پھینکے گئے، غلطی سے چوہدری شجاعت کے گھر بھی پولیس والے چلے گئے تھے جس کے بعد وزیر اعلیٰ ان کے گھر بھی گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں