چوہدری پرویز الہٰی کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور ( آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو گرفتار کرلیا گیا۔ چوہدری پرویز الہٰی کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ کے قریب سے ہی گرفتار کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز  کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی چوہدری ظہور الہٰی روڈ کے گول چکر سے گرفتار ہوئے ہیں۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ وہ گاڑی میں موجود ہیں جس کے بعد گول چکر کا گھیراؤ کرکے چوہدری پرویز الہٰی کو گرفتار کرلیا گیا۔ چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے گزشتہ آٹھ روز سے کوششیں کی جا رہی تھیں، پولیس نے ظہور الہٰی روڈ کو دونوں طرف سے بند کر رکھا تھا۔ وہ اینٹی کرپشن کے مقدمے میں مطلوب تھے جس میں ان کی ضمانت خارج ہوچکی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایک گھر سے دوسرے گھر میں منتقل ہو رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں