اسلام آباد(آئی این پی)کوالالمپور میں پی آئی اے کا جہاز روکے جانے کا معاملہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا،سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن نے جہاز ایک ہفتہ میں واپس لانے کی نوید سنادی،جہاز کا ایک انجن لیز پر تھا جس پر ادائیگی کی ہوئی تھی عدالت میں ثبوت جمع کرادیئے ہیں ۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کااجلاس کنوینر سید حسین طارق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہواہے ۔اجلاس میں ایوی ایشن ڈویژن سے متعلق سال 2005-06 سے 2017-18 تک کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں کوالالمپور میں پی آئی اے کا جہاز روکے جانے کا معاملہ بھی اٹھا سینیٹر مشاہد حسین سید نے کا کوالالمپور میں روکے گئے پی آئی اے کے جہاز سے متعلق استفسار کیاجس پر سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن نے جہاز جلد واپس لانے کی نوید سنادی،سیکرٹری ایوی ایشن نے کہاکہ پی آئی اے کا 777 جہاز تھا جو کوالالمپور گیا تھا،جہاز کاایک انجن لیز پر تھا،ہم نے لیزر کو ادائیگی کی ہوئی تھی اور ہمارا کیس اسی کورٹ میں ہے۔
کنوینر کمیٹی سید حسین طارق نے کہاکہ جہاز واپس کب آئے گا؟،مشاہدحسین سید نے کہاکہ میںاگلے ہفتے میں کوالالمپور جارہا ہوں۔سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن نے کہاکہ اس سے پہلے پہلے جہاز آجائے گا، ہم نے کورٹ میں (ادائیگیوں )پیمنٹ کے سارے ثبوت دیئے ہی