لاہور( آن لائن)پاکستانی معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ آفتاب کنول کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو بلو بیج مل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک پر 18.2 ملین فالوورز رکھنے والی معروف ٹک ٹاکر و یوٹیوبر کنول آفتاب کو انسٹاگرام پر بلو بیج مل گیا ہے جس پر وہ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوءے انسٹا سٹوری پر مبارک باد دینے والوں شکریہ ادا کیا ہے۔
اانسٹاگرام پر کنول آفتاب کو بلو بیج ملنے پر انکے مداح بھی اُنہیں مبارکباد دے رہے ہیں جبکہ دوسری جانب کنول آفتاب کے شوہر، ٹک ٹاکر ذوالقرنین نے بھی اہلیہ کو بلو بیج ملنے پر مبارکباد دی ہے۔
واضح رہے کہ 25 سالہ ٹک ٹاکر، کنول آفتاب کی انسٹاگرام پر 725 پوسٹس جبکہ 2.8 ملین فالورز ہیں۔