اسلام آباد(] آن لائن)وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کانوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق نظامت تعلیمات کے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی تعلیمی ادارے 10 جون سے 31 جولائی بند رہیں گے ،اداروں کے سربراہان ضروری سٹاف کو بلا سکیں گے ، نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ چھٹیوں میں اداروں کا سٹاک چیک، فرنیچر اور عمارات کی مرمت کی جائے ۔