وزیرصحت کی جانب پیش کردہ عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پر نیب ذرائع کا مؤقف سامنے آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرصحت کی جانب پیش کردہ عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پر نیب کا مؤقف سامنے آگیا اور بتایا گیا ہے کہ نیب کے پاس موجود عمران خان کی میڈیکل رپورٹس میں کوکین یا شراب کے استعمال کا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے،عمران خان کی میڈیکل رپورٹ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کے الزامات کی توثیق نہیں کرتی۔

یہ انکشاف جنگ اور دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی رپورٹ میں ہوا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق عبدالقادر پٹیل کے الزامات کے برعکس رپورٹ میں عمران خان کی صحت کے تمام اعشاریے نارمل ہیں۔ عمران خان کے خون اور یورین سیمپلز اس وقت حاصل کیے گئے تھے جب وہ نیب کی حراست میں تھے اور ان نمونوں کی رپورٹس نیب کی ملکیت ہیں۔ 

یادرہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے وفاقی وزیر صحت کو دس ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا تھا۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں