بھارتی فضائیہ کا طیارہ دوران پرواز گرکرتباہ 

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ دوران پرواز گرکرتباہ ہوگیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ائیرفورس کا تربیتی طیارہ جمعرات کے روز ریاست کرناٹکا کے علاقے سورتی میں گرکرتباہ ہوا۔جس دوران حادثہ پیش آیا اس وقت طیارہ معمول کی تربیتی پروازپر تھا، یہ حادثہ بنگلورو شہر سے 136 کلو میٹر دور چمراج نگر ضلع میں پیش آیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں طیارے میں موجود کریو ممبران محفوظ رہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فضائیہ نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور طیارہ گرنے کی وجوہات کا فوری طور پرپتا نہیں چل سکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں