راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک ایران سرحد پر پاکستانی چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 جوان شہید ہو گئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے پاک ایران سرحد پر سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیاہے،حملہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقہ سنگوان میں کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چوکی میں موجود چوکس جوانوں نے دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کاکامیابی سے پیچھے دھکیل دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 جوان وطن پر قربان ہو گئے ، شہید جوانوں میں سپاہی حسنین اشتیاق اور عنایت اللہ شامل ہے، شہید سپاہی حسنین کا تعلق ڈی جی خان، عنایت کا جھل مگسی سے ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کا علاقے میں آپریشن جاری ہے، ایرانی حکام سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں ۔