درخت سے ٹکرانے کے بعد کار میں آگ لگ گئی، نوبیاہتا جوڑے سمیت 4 افراد زندہ جل گئے

بھوپال (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست  مدھیہ پردیش میں شادی شدہ جوڑے سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد اس وقت زندہ جل گئے جب ان کی کار  درخت سے ٹکرا گئی۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک کنارے درخت سے ٹکرانے والی  کار مکمل طور پر  آگ کی لپیٹ میں ہے۔ پولیس نے بتایا کہ انہیں حادثے کی اطلاع ملی اور جب وہ فائر بریگیڈ کے ساتھ موقع پر پہنچے تو گاڑی پہلے ہی بری طرح جل چکی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ مرنے والوں میں ایک خاتون سمیت چار افراد شامل ہیں۔ یہ تمام افراد ایک شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے۔ مرنے والوں میں وہ نو بیاہتا جوڑا بھی شامل ہے جس کی چھ مہینے پہلے ہی شادی ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں