سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے سیاسی مسائل کے حل کیلئے گرینڈ ڈائیلاگ کی تجویز دیدی

لاہور(نمائندہ خصوصی )سپیکر پنجاب سردار سبطین خان نے  اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  سیاسی مسائل کے حل کے لئے گرینڈ ڈائیلاگ کی تجویز دے دی ہ۔ انہوں نے  کہاکہ سب سے پہلے پاکستا ن ہے,پاکستان کا پرچم سر بلند ہے تو ہماری بھی عزت ہے اور اداروں کی بھی عزت ہے,9مئی کے واقعہ پر دل بہت ہی رنجیدہ ہے جو کچھ بھی ہوا۔ وہ فرد واحد کے خلاف نہیں تھا بلکہ ملک کی بے توقیری ہوئی ہے ۔9مئی کے واقعات کی مذمت کرتاہوں فوج ہو یا کوئی اور ادارہ یہ سب ہمارے اپنے ادارے ہیں,میرا اپنا خاندان سپاہی سے لیکر لیفٹیننٹ جنرل تک  فوج کا حصہ ہے۔ ہمارے خاندان کے پاک فوج میں 2 شہید ہیں,9مئی کو ایک ناخوشگوار واقعہ ہوا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے,9مئی کے واقعات نہیں ہونے چاہیے تھے,یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ بے گناہ لوگوں کے ساتھ بھی زیادتی نہیں ہونی چاہیے یہ تاریخ بتائے گی یا وقت آنے پر ثابت ہوگا کہ کہاں غلطی ہوئی میں کوئی فیصلہ نہیں لے رہا۔  مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہےفوج۔ ادارے ہمارے اپنے ہیں ہمیں اداروں کے ساتھ ملکر چلنا چاہیے سب نے ملکر اس ملک میں رہنا ہے۔ انتہا پر نہیں جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سمیت سب کو ملکر بیٹھنا چاہیے  آصف زرداری نے ڈائیلاگ کی بات کرکے اچھا قدم اٹھا یا ہے وزیر اعظم شہباز شریف کو انتہا پر نہیں جانا چاہیے۔ انہیں مصالحت کی بات کرنی چاہیےگرینڈ ڈائیلاگ ہونا چاہے یہ ملک کی جمہوریت کے لئے بہتر ہے ہمیں اپنے اداروں کی عزت کرنا چاہیے اسی میں ملک و قوم کی بہتری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں