کراچی ( آن لائن) معروف ادا کار و ہدایت کار یاسر نواز نے اپنی اہلیہ کیلئے منفرد خواہش کا اظہار کیا ہے، سوال یہ ہے کہ ندا یاسر اپنے شوہر کی خواہش پوری کر پائیں گی یا صرف خواہش ہی رہ جائے گی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق یاسر نواز نے اہلیہ اور مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر کیلئے برقع پہننے اور نقاب کرنے کی تمنا کر ڈالی۔ دونوں شوبز شخصیات ایک نجی ٹی وی پروگرام میں مدعو تھے۔ میزبان نے سوال کیا کہ یاسر نواز کو کیسے رنگ پسند ہیں۔
ندا نے جواب میں کہا کہ یاسر کو اپنے لئے سیاہ رنگ اور مجھ پر شوخ رنگ پسند ہیں۔ یاسر نواز نے فوری کہا کہ میں تو یہ چاہتا ہوں کہ ندا برقع پہنیں اور نقاب کریں۔ ندا یاسر نے بھی فوری جواب دیا کہ میں ایسا یاسر کیلئے نہیں اپنے رب تعالیٰ کیلئے کروں گی۔