لاہور (آن لائن )نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جیل میں قید خواتین سے ناروا سلوک کی تحقیقات کیلئے دو رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کمیٹی نو مئی کے واقعات میں گرفتار ملوث خواتین کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے جو کہ ڈپٹی کمشنر لاہور اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن پر مشتمل ہے ، ڈی سی لاہور اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کریں گی اور جیل میں قید خواتین سے ملاقاتیں کریں گی ۔