سعودی عرب میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ

ریاض ( آن لائن)سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 234.62 ریال، 22 قیراط ایک گرام 215.07 اور18 قیراط 175.97 ریال رہی ، 21 قیراط ایک گرام سونا 205.29 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔

گولڈ مارکیٹ میں 21قیراط 8 گرام کی گنی 1,970.81 ریال، 22 قیراط کی گنی 2,064.66 ریال جبکہ 24 قیراط 8 گرام کی گنی 2,252.36 ریال میں فروخت کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں